انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے فیصل آباد کے ہر صوبائی حلقے میں دو دو مانیٹرنگ آفیسرز مقرر

منگل جون 16:08

انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے فیصل آباد ..
فیصل آباد۔26 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئند عام انتخابات کی انتخابی مہم میں ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کی نگرانی کیلئے ضلع فیصل آباد کے ہر صوبائی حلقے میں دو دومانیٹرنگ آفیسرز مقرر کر دیئے گئے ہیں جن کا تعلق مختلف محکموں سے ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ پی پی 97 میں میونسپل آفیسرپلاننگ، آڈٹ آفیسر ان لینڈ ریونیو،حلقہ پی پی 98میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس آف پوسٹ ماسٹرجنرل، میونسپل آفیسر(انفراسٹرکچر)چک جھمرہ، حلقہ پی پی 99 میں چیف پوسٹ ماسٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، حلقہ پی پی 100میں ڈپٹی پوسٹ ماسٹر جنرل، ایکسین لوکل گورنمنٹ،حلقہ پی پی 101میں ڈپٹی سیکرٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈ ری ایجوکیشن، ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ، حلقہ پی پی 102میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات IIاینٹی کرپشن،،میونسپل آفیسر(انفراسٹرکچر)سمندری، حلقہ پی پی 103میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرمانیٹرنگ اینٹی کرپشن،، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کھرڑیانوالہ، حلقہ پی پی 104میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپلینٹ I،اینٹی کرپشن،،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن،حلقہ پی پی 105میں ایکسین ڈویلپمنٹ محکمہ انہارڈویژن II،ایکسین ڈرینج انہار،حلقہ پی پی 106میں ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ کی کاٹن نباتات آفیسر،ایکسیئن ڈرینج سمندری،حلقہ پی پی 107میں ایگزیکٹو انجینئر حافظ آباد ڈویژن،ایڈمنسٹریٹر آفیسر ریجنل ٹیکس آفس،حلقہ پی پی 108میں ایس ای ڈرینج محکمہ انہار،اسسٹنٹ کمشنر ریجنل ٹیکس آفس،حلقہ پی پی 109میں ایکسیئن بلڈنگ II،بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایس ڈی او،حلقہ پی پی 110میں ایکسیئن ہائی وے ڈیپارٹمنٹ،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میونسپل کارپوریشن،حلقہ پی پی 111میں ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع،حلقہ پی پی 112میں ایڈمن آفیسر کنڈکٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر ہائوسنگ اینڈ فیزیکل پلاننگ ڈپٹی کمشنر آفس،حلقہ پی پی 113میں ڈائریکٹر لیبر ویسٹ،ایگزیکٹو انجینئر برالہ ڈویژن محکمہ انہار،حلقہ پی پی 114میں ایس ای محکمہ انہار ویسٹ سرکل،ڈائریکٹر لیبر ایسٹ،حلقہ پی پی 115میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک،ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات،حلقہ پی پی 116میں ایس ای ایسٹ محکمہ انہار،سول ڈیفنس آفیسر اور حلقہ پی پی 117میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور سپرنٹنڈنٹ محکمہ انہار کو مانیٹرنگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ہونگے۔