دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کیقذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیاریوں جاری

تمام منتخب کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلئے، فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والوں میںیاسرشاہ اوربابر اعظم بھی شامل ہیں

منگل جون 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) دورہ زمبابوے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں تیاریوں جاری ہیں۔ تمام منتخب کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلئے۔ فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والوں میں لیگ اسپنریاسرشاہ اوربیٹسمین بابر اعظم بھی شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم زمبابوے کے دورے پر جمعرات کی صبح روانہ ہورہی ہے۔ دورے میں آسٹریلیا کی شمولیت سے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اورمیزبان زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

سرفرازاحمد الیون نے قذافی اسٹیم میں مختصر ٹریننگ کیمپ میں پریکٹس کا آغاز کردیا ہے۔ کیمپ کے ابتدائی دن تمام منتخب کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلئے۔ جن میں طویل عرصے سے ان فٹ لیگ اسپنریاسرشاہ اور بیٹسمین بابراعظم بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے یویوٹیسٹ میں مطلوبہ سترہ اعشاریہ چار کے ہدف کو حاصل کرلیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہیں پلیئرز کی فٹنس ٹیسٹ کے نتائج سے بہت خوشی ہوئی ہے۔

مکی آرتھر نے ٹیم میں بہترین فٹنس کاکلچر متعارف کرایا۔ جسے اب تمام کھلاڑیوں نے اپنالیاہے۔ بہترفٹنس کے ساتھ ہی بہتر نتائج بھی حاصل کئے جائیں گے۔ہیڈ کوچ نے کہاکہ فٹنس کی بہتری میں گرانٹ لیوڈن اور نیشنل اکیڈمی کے کوچز نے بہترین خدمات انجام دی ہیں۔جنہیں سراہا جانا چاہئے۔