نوعمر فٹبالرز کی ٹیم بارش کے دوران غاروں میں پھنس گئی، تلاش کیلئے بڑاریسکیو آپریشن

منگل 26 جون 2018 16:10

بینکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) تھائی لینڈ میں نوعمر فٹبالرز کی ٹیم بارش کے دوران غاروں میں پھنس گئی جس کی تلاش کیلئیبڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پہاڑ میں موجود غار کے دہانے سے لڑکوں کی سائیکلیں اور بوٹس وغیرہ ملے ہیں، اس پہاڑ میں غاروں کا ایک سلسلہ ہے جس میں بارش کا پانی گھس کر سیلابی صورت اختیار کرلیتا ہے۔نیوی کے غوطہ خور انڈر 16 ٹیم کے 12 بچوں اور ان کے 20 سالہ کوچ کی تلاش جاری رکھے ہوئے تھے تاہم آخری اطلاعات تک انھیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :