عمران خان ناراض رہنمائوں کو منانے کیلئے دو روزہ دورے پر پرسوں لاہور آئیں گے

اپنے دورہ کے دوارن ٹکٹ نہ ملنے والے ناراض امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے اور انکے تحفظات دور کریں گے

منگل جون 16:10

عمران خان ناراض رہنمائوں کو منانے کیلئے دو روزہ دورے پر پرسوں لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ٹکٹ نہ ملنے والے ناراض رہنماں کو منانے کے لیے دو روزہ دورے پر 28 جون کو لاہور آئیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 28جون کو دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے اور اپنے دورہ کے دوارن ٹکٹ نہ ملنے والے ناراض امیدواروں سے ملاقاتیں کریں گے اور انکے تحفظات دور کریں گے۔

(جاری ہے)

مخصوص نشستوں پر ٹکٹ نہ ملنے والی خواتین سے بھی ملاقات متوقع ہوگی پارٹی ذارئع کے مطابق عمران خان کی کوشش ہے کہ انتخابی مہم کے دوران ناراض رہنماں اور کارکنوں کی جانب سے نامزد امیدواروں کو کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ آسکیں، کیونکہ جن رہنماں اور کارکنوں کو ٹکٹس نہیں دیے گئے انکی جانب سے پارٹی کو یہ باور کروا دیا گیا کہ وہ نامزد امیدواروں کی انتخابی مہم میں شریک نہیں ہونگے۔ کپتان کے دورے کے دوران لاہور میں انتخابی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔