اپیلٹ کورٹ نے آزادامیدوارسعیداکبرنوانی اوررشیدنوانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کر لیا

منگل جون 16:15

اپیلٹ کورٹ نے آزادامیدوارسعیداکبرنوانی اوررشیدنوانی کے کاغذات نامزدگی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) اپیلٹ کورٹ نے آزادامیدوارسعیداکبرنوانی اوررشیدنوانی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف اپیل پرفیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اپیلٹ کورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے مخالف امیدوارانعام اللہ خان نیازی کی اپیل پرسماعت کی،اپیل کنندہ کی جانب سے ایڈووکیٹ سعدرسول اور عامرسعید راں عدالت میں پیش ہوئے،،وکلا نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے نااہل قراردیکرالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کا حکم دیاتھا،دونوں بھائیوں کی ڈگری ایک سال کے وقفے سے جاری ہوئی،آر او نے دونوں بھائیوں کے کاغذات نامزدگی حقائق کے برعکس منظور کئے ، عدالت سے استدعا ہے کہ آر اوکے فیصلے کوکالعدم قراردے کر الیکشن کیلئے نااہل قرار دے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن اوردیگرفریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔