چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا

منگل 26 جون 2018 16:15

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے کمیشن تشکیل دیدیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد یاور علی نے ذکا ایڈووکیٹ کی جانب سے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کالے ہرن کے شکار پر پابندی کیلئے ڈاکٹر پرویز حسن کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا۔ جو کالے ہرن کے تحفظ کے لئے سفارشات تیار کرے گا۔