سوشل میڈیا پر اپنی ہی بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلا کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 26 جون 2018 16:15

سوشل میڈیا پر اپنی ہی بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلا کر بلیک میل کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اپنی ہی بیوی کی غیر اخلاقی ویڈیوز پھیلا کر بلیک میل کرنے والا ملزم فیصل گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے واپڈا ٹان لاہور میں کارروائی کر کے فیصل نامی شخص کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے برآمد ہونے والا موبائل فون و لیپ ٹاپ تحویل میں لے لیا۔ملزم کے موبائل فون سے خاتون کی تصاویر اور وڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ملزم فیصل کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس کی شادی جنوری میں ہوئی تھی۔ شادی کے ایک ماہ بعد گھر میں جھگڑے شروع ہوگئے تو مجھے میکے آنا پڑافیصل کی بیوی نے ایف آئی اے کو بتایا کہ میرے شوہر نے شادی کے بعد چوری چھپے کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں میرے میکے جانے کے بعد فیصل نے ویڈیوز کا غلط استعمال کیا اور مجھے بلیک میل کرنا شروع کردیاایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر خالد انیس نے انکشاف کیا ہے کہ سائبر کرائم کی مد میں 80 فیصد کیسز سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے کے رپورٹ ہوتے ہیں۔