سندھ کو کسی وائسرائے کی ضرورت نہیں،

اس سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ْ رہنما پیپلز پارٹی مراد علی شاہ کا شہباز شریف کے دورہ کراچی اور نئے وعد وں پر ردعمل

منگل جون 16:15

سندھ کو کسی وائسرائے کی ضرورت نہیں،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کو کسی وائسرائے کی ضرورت نہیں، سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔

(جاری ہے)

منگل کو شہباز شریف کے دورہ کراچی اور نئے وعد وں پر پیپلز پارٹی کے رہنما مراد علی شاہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو الیکشن قریب آتے ہی سندھ کی یاد ستانے لگی، سندھ کو کسی وائسرائے کی ضرورت نہیں، سندھ سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا۔