اگلی باری پھر زرداری، بختاور بھٹو

سب نے جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کیلئے آصف زرداری کو سی پیک کے کریڈٹ سے محروم رکھا، 18ویں ترمیم سے مختلف ممالک سے کرنسی کے تبادلے تک کا کریڈٹ بھی آصف زرداری کا ہے،بختاور بھٹو زرداری کا ٹویٹ

منگل 26 جون 2018 16:15

اگلی باری پھر زرداری، بختاور بھٹو
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب اگلی باری پھر زرداری،سب نے جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے آصف علی زرداری کو سی پیک کے کریڈٹ سے محروم رکھا، 18ویں ترمیم سے مختلف ممالک سے کرنسی کے تبادلے تک کا کریڈٹ بھی آصف زرداری کا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سفیر کے بیان کہ سی پیک آصف زرداری نے بنایا پر بختاوربھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اظہار مسرت کیا ہے۔بختاور کا نے کہا ہے کہ ہم سب نے سی پیک منصوبے کو 2013 میں دیکھا، ہم سے میری مراد پاکستانی عوام، اپوزیشن جماعتیں اور میڈیا ہاوسز ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب نے جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے آصف علی زرداری کو سی پیک کے کریڈٹ سے محروم رکھا۔بختاوربھٹو نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم سے مختلف ممالک سے کرنسی کے تبادلے تک کا کریڈٹ بھی آصف زرداری کا ہے،انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس جیسے کئی اور بڑے کام کیے۔