ایف بی آر کا نئے مالی سال کے بجٹ پر عمل درآمد،

چمڑے کی تمام مصنوعات مہنگی،سیلز ٹیکس میں اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

منگل 26 جون 2018 16:15

ایف بی آر کا نئے مالی سال کے بجٹ پر عمل درآمد،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) ایف بی آر نے نئے مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے عملدرآمد پر چمڑے سے بنی تمام مصنوعات مہنگی اور سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔منگل کو نئے مالی سال کے بجٹ پر عمل درآمد پر نوٹیفکیشن جاری کیا گیا،چمڑے سے بنی تمام مصنوعات مہنگی اور سیلز ٹیکس میں بھی اضافہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح 6فیصد سے بڑھا کر 9فیصد کر دی گئی، لیڈیز بیگ، لیپ ٹاپ بیگ، ٹرالی بیگ بھی مہنگے کر دیئے گئے۔ ٹرنکس،سوٹ کیس، بریف کیس اور ٹریولنگ بیگ بھی مہنگے ہو گئے، ہینڈ بیگ، شاپنگ بیگ، والٹ ،پرس اور اسپورٹس بیگز پر بھی ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا، چمڑے اور ربڑ کے جوتے اور درآمدی اسٹیل مصنوعات بھی مہنگی ہو گئیں، فوم کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس دو سے بڑھا کر تین فیصد کر دیا گیا، کینوس اور ٹیکسٹائل مٹیریل سے بنی مصنوعات بھی مہنگی ہو گئیں، ٹیکس میں اضافہ مقامی صنعت کے تحفظ کیلئے کیا گیا، نئے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :