لاہور، مختلف علاقوں میں ایک ہی رات میں دو افراد قتل

منگل 26 جون 2018 16:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) شہر کے مختلف علاقوں میں ایک ہی رات میں دو افراد قتل‘ایک شخص نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا جبکہ دوسرے کو نامعلوم افراد نے ڈنڈے مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مطابق نشتر کالونی میں چھت پر سویا ہوا 45 سالہ قاضی شعبان اندھی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ قاضی شعبان احمد ہوائی فائرنگ کی وجہ سے ہلاک ہوا، ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کر دی گئی دوسری جانب کاہنہ کے علاقے میں محمد آصف کو نامعلوم افراد نے فون کر کے گھر سے باہر بلوا کر موبائل اور نقدی چھین کر ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے آصف کی لاش بھی مردہ خانے منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔