سندھ حکومت آئیڈیاز 2018کے انعقاد کے حوالے سے ہرممکن تعاون کریگی ،فضل الرحمن

نمائش میں پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو دنیا کے آگے رکھا جاتا ہے،نگراں وزیراعلیٰ کی ڈی جی ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن سے گفتگو

منگل 26 جون 2018 16:23

سندھ حکومت آئیڈیاز 2018کے انعقاد کے حوالے سے ہرممکن تعاون کریگی ،فضل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان نے ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن (ڈیپو)میجر جنرل احمد محمود حیات کو کراچی میں نومبر کو منعقد ہونے والی انٹرنیشنل ڈیفنس ایگزی بیشن اینڈ سیمینار (IDEAS 2018) دفاعی نمائش کے حوالے سے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس حوالے سے ہر قسم کا تعاون کرے گی۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے منگل کو وزیراعلی ہاوس میں ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن میجر جنرل احمد محمود حیات سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں ڈی جی ڈیپو نے وزیراعلی سندھ کو آئیڈیاز ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی، وزیراعلی سندھ نے ان کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا اپنا ایوینٹ ہے ہم بھرپور شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018 بہت اہم ہے جس سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو دنیا کے آگے رکھا جاتا ہے اور دفاعی صلاحیت ہی امن کی ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :