شہباز شریف کا دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے ،

لوڈ شیڈنگ جاری ہے ‘ عزیز الرحمن چن

منگل 26 جون 2018 16:23

شہباز شریف کا دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ آبی بحران پر قابو پانے کا انتخابی نعرہ لگانے والے شہباز شریف دس سال تسلسل کے ساتھ پنجاب پر حکومت کرتے رہے وہ بتائیں کے انہوں نے ان دس سالوں میں کیا کیا اور سابقہ انتخابی مہموں کے دوران کئے گئے دعوے اور وعدے کہاں تک پورے کیا ۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دس ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے عوام کو کہیں دس ہزار میگا واٹ بجلی نظر نہیں آ رہی لوڈشیڈنگ نے عوام کا ادھ موا کر دیا ہے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آنے والی مسلم لیگ ن لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہیں کر سکی انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پروجیکٹ کا ایک یونٹ بند پڑا ہے انہوں نے کہا میاں شہباز شریف وزیر اعلیٰ کی سیٹ سے سبکدوش ہونے کے بعد بری الزمہ ہونے کا بیان دیا اگر دس ہزار واٹ بجلی پیدا کیا تو یہ بیان دینے کیا کیا ضرورت محسوس ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دس سالوں سے انہوں شعبدہ بازی کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔