شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پہلی پرواز 325 حاجیوں کو لے کر 14 جولائی 2018 کو روانہ ہو گی

منگل جون 16:23

شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پہلی پرواز 325 حاجیوں کو لے کر 14 جولائی 2018 کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) شاہین ایئر انٹرنیشنل کی پہلی پرواز 325 حاجیوں کو لے کر 14 جولائی 2018 کو حجاز مقدس کے لیے روانہ ہو گی۔ایئر لائن، اس سال حج 2018 کے لیے 40,000 سے زائد حاجیوں کو حجاز مقدس لے کر جائے گی جس میں نجی اور سرکاری کوٹے پر جانے والے حجاج کرام شامل ہیں۔۔حج پروازیں کراچی،، لاہور،، اسلام آباد، پشاور،، فیصل آباد اور کوئٹہ سے روانہ ہوں گی۔

جولائی 2018 میں شروع ہونے والا یہ حج آپریشن اگست 2018 ء تک جاری رہے گا جس کے دوران متعدد پروازوں کے ذریعہ حجاج کرام کوحجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔حجاج کرام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے اور حج آپریشن کو کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھنے کی غرض سے شاہین ایئر نے پانچ طیارے مخصوص کیے ہیں جن میں تین A-330 اور دوA-320-200 طیارے شامل ہیں جو پاکستان میں چھ مختلف مقامات سے پرواز کریں گے۔

(جاری ہے)

شاہین ایئرکے مسلسل آٹھوِیں حج آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے، کمپنی کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ، زہیب حسن نے کہا،’’شاہین اِیئر، ملک بھر میں،اپنے معزز مسافروں کو بے مثال سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اورالحمداللہ اس سال بھی ہم نجی ایئرلائن میں سب سے زیادہ حجاج کرام کو حج کی سعادت کیلئے سفری سہولت فراہم کریں گے۔آج، ہمیں مسلسل آٹھویں حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے اور پاکستان کی دوسری پرچم بردار اور ملک کی سب سے بڑی نجی ایئر لائن کے طور پر ہم، ہر ممکن طریقہ سے حاجیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کریں۔

‘‘گزشتہ سال بھی شاہین ایئر کوڈائریکٹوریٹ آف حج طپاکستان آپریشنز کی جانب سے حج آپریشنز 2017ء کی کامیاب تکمیل اور عمدہ خدمات کی فراہمی پر تعریفی سند عطا کی گئی تھی۔