مقامی انتظامیہ نے شہر سے بینرزاورپوسٹرز اتارکر الیکشن کا حسن ماند اور ماحول ٹھنڈا کردیا ،ْشیخ رشید احمد

جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم نااہل ہوں گے وہ اپنے نائن سی(ایفی ڈرین) کیس کے فیصلے کاانتظار کریں ،ْسربراہ عوامی مسلم لیگ

منگل 26 جون 2018 16:32

مقامی انتظامیہ نے شہر سے بینرزاورپوسٹرز اتارکر الیکشن کا حسن ماند ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ مقامی انتظامیہ نے شہر سے بینرزاورپوسٹرز اتارکر الیکشن کا حسن ماند اور ماحول ٹھنڈا کردیا، شدید گرمی کے باعث پولنگ کاوقت بڑھانے پرغور کیاجائے، جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم نااہل ہوں گے وہ اپنے نائن سی کیس کے فیصلے کاانتظار کریں،راولپنڈی میں پانی کی قلت قیامت کی شکل اختیار کر چکی ہے الیکشن کے بعد یہ مسئلہ بھی ہم ہی حل کریں گے۔

این اے 60اور 62میں مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرائیں گے،قلم دوات تاریخی کامیابی کے بعد قومی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پنڈوڑہ، ڈہوک کالاخان، یوسی 72شکریال اورڈہوک حافظ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی کی مقامی انتظامیہ نے شہر سے الیکشن کے سارے بینرز اورپوسٹرز اتار دئیے ہیں، الیکشن کا حسن ہی پوسٹرز اور پینافلیکس ہوتے ہیںان کے بغیر انتخابات کی گہماگہمی اورماحول ہی نہیں بن سکتا۔

انہوں نے کہاکہ ابھی تک الیکشن کے دن پولنگ کاوقت بڑھانے کابھی فیصلہ نہیں ہوا، شدید گرمی کے باعث اس پر بھی غور کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ یہ سمجھ رہے تھے کہ ہم نااہل ہوں گے وہ اپنے نائن سی(ایفی ڈرین) کیس کے فیصلے کاانتظار کریں۔شیخ رشید نے کہاکہ راولپنڈی میں پانی کی قلت قیامت کی شکل اختیار کر چکی ہے، ماضی کی طرح یہ مسئلہ بھی الیکشن کے بعد ہم ہی حل کریں گے اورغازی بروتھا سے 200ملین گیلن پانی راولپنڈی کو سپلائی کریں گے۔