جج گل ضمیر سولنگی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا،ذائع سندھ ہائی کورٹ

ایڈیشنل سیشن جج اپنا استعفیٰ سیشن جج کو ارسال کرتاہے،متعلقہ سیشن جج پیش کردہ استعفیٰ پر کارروائی کرسکتے ہیں

منگل 26 جون 2018 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کا استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔سندھ ہائی کورٹ آفس کے ذرائع نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا استعفیٰ سادہ کاغذ ہے۔ذرائع نے مزید واضح کیا کہ ایڈیشنل سیشن جج اپنا استعفیٰ سیشن جج کو ارسال کرتاہے،متعلقہ سیشن جج پیش کردہ استعفیٰ پر کارروائی کرسکتے ہیں، سادہ کاغذ،غیرمتعلقہ فارم کے ذریعے استعفیٰ پرکارروائی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل جج گل ضمیر سولنگی کے استعفی دینے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جج گل ضمیر سولنگی نے احتجاجاًاستعفی دے دیاہے، ان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس کادورہ الیکٹرانک،پرنٹ اورسوشل میڈیاپردکھایا گیا جس سے میری تذلیل ہوئی اورانہوں نے اپنا استعفی سندھ ہائیکورٹ کے رجسٹرار کوبھیج دیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 23 جون کو لاڑکانہ پہنچے تھے اورانہوں نے سیشن کورٹ کا دورہ کیا جہاں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گل ضمیر سولنگی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ، سماعت کے دوران سیشن جج کے موبائل فون کی گھنٹی بھی بج اٹھی جس پرچیف جسٹس نے پٹخ کر میز پر پھینک دیاتھا۔