Live Updates

کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر سرور علوی بھی کروڑپتی نکلے

چار کروڑ کی مالیت کی زمین کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ 25 تولہ سونے کے بھی مالک ہیں

منگل 26 جون 2018 16:32

کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر سرور علوی بھی کروڑپتی نکلے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) کراچی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر سرور علوی بھی کروڑپتی نکلے چار کروڑ کی مالیت کی زمین کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ 25 تولہ سونے کے بھی مالک ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کا کے حلقے این اے 236 سے الیکشن میں حصہ لینے والے پی ٹی آئی کے امیدوار ڈاکٹر سرور علوی کے کاغذات نامزدگی کے مطابق وہ 16ایکڑ اراضی کے مالک ہیں جسکی مالیت 3 کروڑ بیس لاکھ ظاہر کی گئی ہے گلشن حدید کا گھر 95 لاکھ کا ہے اسکے ساتھ ساتھ وہ 50 تولے سونے کے بھی مالک ہیں کاغذات نامزدگی میں جمع کرائی گئی معلومات کے مطابق فرنیچر کی مد میں بیس لاکھ ظاہر کئے گئے ہیں جبکہ ساتھ لاکھ مالیت کی گاڑی بھی رکھتے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات