سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر واٹر بورڈ اغوا کیس میں نامزد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا

منگل جون 16:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر واٹر بورڈ اغوا کیس میں نامزد چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا پولیس کی جانب سے آفاق احمد پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انکی ایما ہر جمیل بلوچ کو اغوا کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

منگل کو کراچی میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر واٹر بورڈ جمیل بلوچ اغوا کیس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران مہاجر قومی مومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا گیا کاروائی کے دوران پولیس آفاق احمد کے خلاف ثبوت پیش کرنے میں نام رہی مقدمہ میں دس سے زائد گواہان کے بیانات قلمبند کئے گئے تھے پولیس کا موقف تھا کہ جمیل بلوچ کو 2002 میں آفاق احمد کی ہدایات پر اغوا کیا گیا تھا چئیرمین مہاجر قومی مومنٹ آفاق احمد کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عدم ثبوت پیش نہ کئے جانے کے باعث بری کر دیا گیا