سندھ میں نگراں حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن سمیت کوئی بھی غیر جانبدار نہیں،ڈاکٹرفہمیدہ مرزا

منگل 26 جون 2018 16:32

سندھ میں نگراں حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن سمیت کوئی بھی غیر جانبدار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹرفہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ میں نگراں حکومت اور صوبائی الیکشن کمیشن سمیت کوئی بھی غیر جانبدار نہیں ہے ۔الیکشن کمیشن نے جی ڈی اے کی شکایات کو سنجیدگی سے نہیں لیا ہے ۔منگل کو الیکشن ٹریبونل میں حاضری کے بعد سابق اسپیکرقومی اسمبلی نے کہا کہ صوبائی الیکشن کمشنر نے جی ڈی اے کی تمام شکایتوں کو دیکھا تک نہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اورچیف الیکشن کمشنرسے اپیل کرتی ہوں کہ الیکشن شفاف کروائے جائیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ کی نگراں حکومت اورصوبائی الیکشن کمیشن سمیت کچھ بھی غیرجانبدار نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ میں مافیا سے لڑرہی ہوں میں نے الیکشن کمیشنر کو دس بار کال کی مگر کچھ تعاون نہیں کیا گیا اگر آپ چاہتے ہیں کہ غریب لوگوں کو پینے کا پانی ملے تو آپ لوگوں کو آگے آنا ہوگا۔ ہماری آخری امید چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر ہے وہ صوبائی الیکشن کمشنر کے خلاف کاروائی کریں گے