الیکشن ٹربیونلز میں اپیلوں کی سماعت ،

ڈاکٹر فاروق ستار ، فہمیدہ مرزا اور دیگر کے حق میں فیصلے سنا دئیے گئے

منگل 26 جون 2018 16:32

الیکشن ٹربیونلز میں اپیلوں کی سماعت ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) الیکشن ٹربیونلز میں اپیلوں کی سماعت کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار ، فہمیدہ مرزا اور دیگر کے حق میں فیصلے سنا دئیے گئے فاروق ستار کے کاغذات نامزدگی ایف آئی آر میں مفرور ہونے کے باعث مسترد کر دئیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبیونلز میں تیسری روز بھی اپیلوں پر فیصلوں کا سلسلہ جاری رہا فاروق ستار کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے فاروق ستار کی جانب سے این ای245 میں بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے جسے آر او نے مسترد کردیا گیا جسکی وجہ فاروق ستار کا دو ایف آئی آر میں نام تھا جسے حلف نامے میں نہیں بتایا گیا تھا فاروق ستار نے دونوں ایف آئی میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد الیکشن ٹریبیونل میں اپیل داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی اور ڈاکٹر فاروق ستار کو این اے 245 سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے دوسری جانب سے فہمیدہ مرزا کی اپیل کو بھی منظور کر لیا گیا ہے الیکشن کمیشن نے فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی خواتین کی مخصوص نشست پر مسترد کر دئیے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس کیا گیا تھا سماعت کے دوران وکیل الیکشن کی سرزنش کی گئی اور پوچھا گیا کہ آپ کل کی سماعت میں پیش کیوں نہیں ہوئے تھے جس پر وکیل کا کہنا تھا کہ وہ کراچی سے باہر تھے اور آج ہی سماعت کا معلوم ہوا تھا