واٹرکمیشن ،ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی سماعت ،

کمپنی مالکان کو نوٹس جاری ْ ہماری کمپنی فنکشنل نہیں چھ ماہ میں کمپنی کے ساتھ پلانٹ بھی نصب کر دیں گے،نیکسٹراں کمپنی

منگل 26 جون 2018 16:34

واٹرکمیشن ،ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی سماعت ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) واٹر کمیشن کے سماعت کے دوران ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے کا معاملہ زیر بحث آیا سماعت کے دوران مختلف فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کے افراد پیش ہوئے ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کی سماعت کے دوران سربراہ واٹر کمیشن نے پیش نہ ہونے والے کمپنی مالکان کو نوٹس جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں قائم واٹر کمیشن میں پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے متعلق سماعت ہوئی سماعت کے دوران سگما اور نیکسڑاں کے نمائندہ کمیشن کے روبرو پیش ہوئے نمائندوں سے پوچھا گیا کہ کب تک ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کریں گے آپ لوگ اپنی کمپنی میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کیوں نہیں کرتے جس پر جواب دیا گیا کہ ہمیں وقت دیا جائے ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کر دیتے ہیں جس پر کمیشن نے کمپنی کو تین ماہ وقت دے دیا نیکسٹراں کمپنی کے نمائندوں سے سربراہ کمیشن نے سماعت کے دوران پوچھا کہ آپ کب ٹریٹمنٹ پلانٹ لگائے گے جس پر جواب دیا گیا کہ ہماری کمپنی فنکشنل نہیں چھ ماہ میں کمپنی کے ساتھ پلانٹ بھی نصب کر دیں گے کمیشن نے سیکٹراں کمپنی کو چھ ماہ کی مہلت دے دی دوسری جانب حفیظ آئل گھی کمپنی کے مالکان کی عدم حاضری پر ایس ایس پی کو مالکان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا فلور ملز کے مالک مشتاق احمد شاہ کے پیش نہ ہونے ہر کمیشن نے سخت برہمی کا اظہار کیا مشتاق احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے کمیشن کی سماعت کے دوران ریلائنس ایگزین انڈسٹری کے مالکان بھی غیر حاضر رہے کمیشن نے ریمارکس دئیے کہ مالکان بلانے پر بھی نہیں آئے کمیشن نے مالکان کو ایس ایس پی کے زریعی28 جون کو طلب کر لیا آئل ولڈ گھی انڈسٹری نے مالکان نے بھی تین ماہ کی مہلت طلب کی جسے منظور کرلیا گیا کمیشن نے حکم دیا کہ تین ماہ بعد آپکی کمپنی کو سیل کر دیا جائے گا فوڈ کمپنی کو بھی دو ماہ میں ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب حکم دے دیا گیا مشتاق احمد شاہ کو دو بار نوٹس کے باوجود پیش نہ ہونے پر 50 ہزار کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے مشتاق احمد کو بھی ایس ایس پی کے زریعے 28 جون تک پیش کرنے کا حکم دیا گیا ماندوی والا موٹر کمپنی کے مالک کو عدم حاضری پر 28 جون تک پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا میسرز ٹرمینل ون کمپنی میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ نصب کرنے کے معاملے کے دوران کمپنی کو دوبارہ نوٹس جاری کردئیے گئے حیدرآباد سے متعلق صفائی ستھرائی کچرا فنڈز انڈسٹری کے مسائل کے معاملے کی سماعت کے دوران مئیر حیدرآباد کمیشن کے روبرو پیش ہوئے واٹر کمیشن نے واسا ڈپٹی کمشنر میونسپل کمشنر حیدرآباد سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کو جمعہ کے روز طلب کر لیا واٹر کمیشن نے مزید کاروائی 28 جون تک ملتوی کردی گئی۔