مرحلہ وار یوسیز کی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے، چیئر بلدیہ شرقی

منگل جون 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے اعلان کیا ہے کہ یوسی 13 سے بلدیاتی مسائل دور کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جہاں خصوصی صفائی مہم کے ذریعے علاقوں کو سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ کی مدد سے صاف کیا جائیگا، کوشاں ہیں کہ اداروں کے باہمی اشتراک سے یوسی کے مسائل کو دور کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، میونسپل کمشنر اختر علی شیخ، سپریٹینڈنگ انجنئیر طارق مغل و دیگر افسران کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محدود اختیارات اور وسائل کی کمی کی وجہ سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا رہا ہے مگر اس کے باوجود خدمات کی فراہمی میں حوصلے سے اب تک سفر جاری رکھا ہوا ہے اسی سلسلے میں دیگر شہری اداروں کے اشتراک سے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے مہم شروع کر رہے ہیں جس کا آغاز یوسی 13 سے کیا جا رہا ہے مہم کے دوران شجرکاری، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اشتراک عمل سے صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے کے ساتھ فراہمی ونکاسی آب کے کام سر انجام دینے کے ساتھ تجاوزات کا خاتمہ و غیر قانونی اشتہاری میٹیریل کو ہٹانے کا کام سر انجام دیا جائیگا، پہلے مرحلے میں صفائی وستھرائی کی صورتحال کو درست کیا جائیگا جبکہ دوسرے مرحلے میں شجرکاری مہم کے دوران بڑے پیمانے پر ماحول دوست درخت لگائے جائیں گے اس موقع پر بلدیہ شرقی کے مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی.

متعلقہ عنوان :