کراچی: سول اسپتال میں مریض کے رشتہ داروں کا لیڈی ڈاکٹر پر تشدد

منگل جون 16:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں لیڈی ڈاکٹرز پر مریض کے تیمارداروں نے حملہ کر دیا۔ سول اسپتال کے ڈاکٹرز نے ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سول اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں لیڈی ڈاکٹرز پر مریض کے تیمارداروں نے حملہ کردیا۔سول اسپتال کے ڈاکٹرز نے ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق تیمارداروں نے وارڈ کے شیشے توڑے اور ڈاکٹرز کو ہراساں کیا۔ ینگ ڈاکٹرز نے واقعے کے ذمہ داران کے خلاف اسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایف آئی آر کٹوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :