سعودی پولیس کا خواتین ڈرائیورز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے زبردست اقدام

پولیس اہلکارمعروف شاہراہوں پر کھڑے ہوئے جہاں انہوں نے گاڑی چلاتیں خواتین کوپھول اور تہنیتی کارڈ ز پیش کیے اور خواتین کو مبارک باد بھی دی،قومی اخبار کی رپورٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 جون 2018 16:46

سعودی پولیس کا خواتین ڈرائیورز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے زبردست ..
جدہ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جُون 2018ء) خواتین کی ڈرائیونگ پر چار عشروں سے زائد پابندی کا خاتمہ ہونے کے بعد سعودی خواتین نے مملکت کے مختلف علاقوں میں اپنی ڈرائیونگ پر مبنی تصویروں اور ویڈیوز سے سوشل میڈیا پر ہیجان برپا کر دیا۔جب کہ سعودی خواتین بھی ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد بہت پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔تاہم اس تمام صورتحال میں سعودی پولیس بھی پیچے نہ رہی ۔

سعودی پولیس نے سعودی خواتین ڈرائیورز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔سعودی پولیس نے سعودی خواتین ڈرائیورز کو خراج تحسین اس سے لیے پیش کیا تا کہ خواتین کی حوصلہ ازفزائی ہو سکے۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے اور پابندی ہٹ جانے کی خوشی میں سعود ی پولیس اہلکاروں نے دلچسپ اقدام لیتے ہوئے خواتین ڈرائیوروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکارمعروف شاہراہوں پر کھڑے ہوئے جہاں انہوں نے گاڑی چلاتیں خواتین کوپھول اور تہنیتی کارڈ ز کا تحفہ پیش کر کے نہ صرف خواتین ڈرائیورز کی حوصلہ افزائی کی بلکہ انہیں مبارک بادبھی پیش کرتے رہے۔
یاد رہے 24 جُون 2018ء کا دِنسعودی خواتین کے لیے ایک انقلابی اور تاریخ ساز دِن تھا۔ اس دِن سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر گزشتہ چار عشروں سے عائد پابندی کا خاتمہ ہو گیا۔

خواتین کی ایک بڑی تعداد خوشی اور جوش و جذبے کی کیفیت سے سرشار سڑکوں پر گاڑیاں چلاتی نظر آئیں۔ یقیناًیہ ان کے لیے بڑا اہم دِن تھا۔ اس سے پہلے اگر وہ کسی شو روم میں نظر آتی بھی تھیں تو مقصد اپنے ڈرائیور اور خاوند کے لیے گاڑیخریدنا ہوتا تھا۔ مگر اب کی بار انہوں نےگاڑیاں اس لیے خریدی ہیں کہ وہ اس کی ڈرائیونگ سیٹ پر براجمان ہو سکیں۔ اتوار کے روزسعودی خواتین نے کار کا سٹیئرنگ سنبھا ل لیا اور اپنی پہلی باضابطہ ڈرائیونگ کے دوران مارکیٹس‘ فوڈ آئٹمز سٹورز اور بچوں کو سکول چھوڑتی اور واپس گھر لے جاتی نظر آئیں۔