ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سجاد حسین سندھڑ کا جنرل الیکشن کے سلسلے میںٹریننگ سیشن کا دورہ ‘ٹریننگ کے معیار کو چیک کیا

ٹریننگ سیشن 14جولائی تک جاری رہے گا ‘3ہزار سے زائد افسران کو جنرل الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ٹرینڈ کیا جائیگا

منگل 26 جون 2018 16:55

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور سجاد حسین سندھڑ کا جنرل الیکشن 2018ء کے سلسلے میں پرزیڈنگ آفیسران و سینئر اسسٹنٹ پرزیڈنگ آفیسران کے ٹریننگ سیشن کا دورہ ‘ٹریننگ کے معیار کو چیک کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سجاد حسین سندھڑ نے سینئر سول جج ایڈمن شفاقت علی کے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور میں جنرل الیکشن 2018ء کے سلسلے میں منعقدہ پرزیڈنگ آفیسرز و سینئر اسسٹنٹ پرزیڈنگ آفیسرز کے ٹریننگ سیشن کا دورہ کیا ۔

اس موقع پر انہیں یو این او پی ایس اور نادرا آفیسران کی جانب سے منصفانہ الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں جاری ٹریننگ بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے جنرل الیکشن میں نیا سسٹم RTSمتعارف کروایاگیا ہے جس کے تحت پرزیڈنگ آفیسران پولنگ ختم ہونے کے بعد آن لائن رزلٹ ریٹرننگ آفیسران کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ٹریننگ سیشن 14جولائی تک جاری رہیں گے جس میں 3ہزار سے زائد افسران کو جنرل الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ٹرینڈ کیا جائیگا۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سجاد حسین سندھڑ نے اس موقع پر پرزیڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پرزیڈنگ آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹریننگ میں بھرپور دلچسپی لیں تا کہ منصفانہ الیکشن کے انعقاد میںاپنا کرداربہتر طور پر ادا کر سکیں ۔ انہوں نے اس موقع پر ٹریننگ سیشن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور ٹریننگ کے معیار کو سراہا ۔