ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سجاد حسین سندھڑ کے زیر صدارت جنرل الیکشن کے سلسلہ میں اجلاس

پولنگ سکیم کو حتمی شکل دیدی گئی ‘منصفانہ الیکشن کا انعقاد اولین ترجیح ہے ‘سجاد حسین سندھڑ

منگل 26 جون 2018 16:55

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سجاد حسین سندھڑ کے زیر صدارت ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور سجاد حسین سندھڑ کے زیر صدارت ضلع کے تمام ریٹرننگ آفیسرز کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ضلع بھر کے تمام حلقوں کی پولنگ سکیم کا تفصیلی جائزہ لیکر حتمی شکل دیدی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر قصور نے تمام آراوز کو جنرل الیکشن کے اگلے مرحلے کیلئے تیاری مکمل کرنے کی ہدایات دیں ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرقصورنے اس موقع پر کہا کہ غیر جانبدارانہ اور منصفانہ الیکشن کا انعقاد ہماری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں آراوز کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل الیکشن کے کامیاب انعقاد کیلئے آر اوز اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور جذبہ حب الوطنی کے تحت عوام الناس کو اپنے نمائندے چننے کیلئے بہتر ین ماحول فراہم کرینگے ۔