پنجاب بھرمیں 875ٹریفک حادثات میں04ا فراد جاںبحق993زخمی

منگل 26 جون 2018 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی875مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں590افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں399افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 428ڈرائیوز،20کم عمرڈرائیورز441مسافراور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ243ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت251متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد92حادثات میں105متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 74حادثات میں87متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل993متاثرین میں780مرد اور213خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں159فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور532افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ302زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں669موٹر سائیکلز،140آٹو رکشے،83موٹر کاریں،50وین،16مسافربسیں،35ٹرک اور99دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔