Live Updates

عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے ،ْچوہدری محمدیا سین

مرد حر آصف علی زرداری کی معاملہ فہم سیاست کے باعث جس طرح سینٹ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح ان انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی ،ْخطاب

منگل 26 جون 2018 16:56

گجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار بن چکی ہے پیپلزپارٹی بڑا اپ سیٹ دے گی ۔مرد حر آصف علی زرداری کی معاملہ فہم سیاست کے باعث جس طرح سینٹ کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی تھی اسی طرح ان انتخابات میں پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر یگی گجر خان کے عوام خوش قسمت ہیں جنہیں راجہ پرویز اشرف کی صورت میں ایک مسحیا ملا ہے گجر خان کے عوام راجہ پرویز اشرف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ۔

وہ منگل کو گجر خان میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی انتخابی مہم کے دوران ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس تقریب سے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی خطاب کیا چودھری محمد یاسین نے کہا کہ پاکستان کے انتخابات میں نواز شریف اور عمران خان جتنا مرضی ہے زور لگا لیں انکو انتخابات میں عبرت ناک شکست ہوگی پیپلزپارٹی کو گزشتہ انتخابات میں بھی ایک سازش کے تحت ہروایا گیا اب کی بار پیپلزپارٹی اسی طرح حیران کن نتاہج دے جس طرح امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ڈولٹ ٹرمپ نے دہیے تھے انہوں نے کہا کہ بھٹو کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور اس ملک کو بنیادی جمہوری حقوق بھی بھٹو شہید نے دہیے تھے بینظیر بھٹو شہید نے جمہوریت کی آبیاری کے لہیے آپنی جان کی قربانی دی انکے ورکرز انکی جلاہی ہوہی شمع کو روشن رکھیں گے انہوں نے کہا ہمارا مقابلہ ضیاالحق اور مشرف کی باقیات کے ساتھ ہے پیپلزپارٹی عوام کی تائید و حمایت سیتاریخ ساز کامیابی حاصل کر یگی انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات میں مخالفین کے لئے لوئے کا چنا ثابت ہو گی آج جو پارٹیاں لوٹوں اور مجھے کیوں نکالا کے نعرے کے ذریعے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں انکے خواب خواب ہی رہیں گے اور پیپلزپارٹی میدان مارے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات