ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن پنجاب سکواش کمپلیکس لاہورکا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل

منگل 26 جون 2018 16:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ایس این جی پی ایل پاکستان انٹرنیشنل سکواش چمپئن شپ (سرکٹ ٹو) مین اور ویمن پنجاب سکواش کمپلیکس لاہورکا کوالیفائنگ رائونڈ مکمل ہوگیا۔ اس موقع پر ایس این جی پی ایل سپورٹس سیل کے سیکرٹری اشرف ندیم، سپورٹس آفیسر محمد ہارون، مینجر فرخ امین، پاکستان سکواش فیڈریشن کے وائس پریذیڈنٹ طاہر خانزادہ، پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا، عاصم امین، محمد عمران،شعیب مسعود کوچز،کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دوسرے کوالیفائنگ رائونڈ میں چار میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں ظاہر شاہ نے نعمان خان کو 11/6, 11/3, 6/11, 1/11, 11/4 سے ، دانش اطلس نے محمد فرحان کو 11/3, 11/3, 11/10 سے، وقار محبوب نے عزیر شوکت کو 13/15, 11/4, 9/11, 11/6,11/2 سے جبکہ آخری میچ میں بلال ذاکر نے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی حارث قاسم کو 8/11, 11/4, 11/6, 11/8 سے ہرا کر مین رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

(جاری ہے)

آج بروز بدھ 27 جون کو مین رائونڈ شروع ہوگا۔

کورٹ ون میں پہلے رائونڈ میں ویمن میں پہلا میچ دوپہر بارہ بجے آمنہ فیاض کا مقابلہ صائمہ شوکت سے ہوگا۔ دوپہر 12.45 پر نور العین اعجاز کا مقابلہ مدینہ ظفر سے ہوگا۔ دوپہر 1.30 پر آمنہ شہباز کا مقابلہ نور الہدی سے ہوگا۔ دوپہر 2.15 پر رفعت خان کا مقابلہ آمنہ مصطفی عزیز سے ہوگا۔ کورٹ ٹو میں دوپہر بارہ بجے پہلا میچ نورینہ شمس کا مقابلہ کومل خان کے درمیان، دوپہر 12.45 پر دوسرا میچ زوہیب کمال خان اور صبغہ ارشد کے درمیان، دوپہر 1.30 پر فائزہ ظفر کا مقابلہ مقدسہ اشرف کے ساتھ جبکہ 2.15 پر مقدسہ جاوید کا مقابلہ زویا خالد سے ہوگا۔

بوائز کے مقابلوں میں کورٹ تھری پر پہلا میچ دوپہر 12 بجے کاشف آصف اور اسرار احمد کے درمیان، 12.45 پر وقار محبوب کا مقابلہ عاصم خان کے ساتھ ، دوپہر 1.30 منٹ پر سید علی مجتبیٰ شاہ کا مقابلہ احمد فرید سے ، دوپہر 2.15 پر دانش اطلس کا مقابلہ احسن ایاز سے ہوگا۔ سنٹر کورٹ میں دوپہر 12.00 بجے پہلا میچ فرحان زمان کا مقابلہ ظاہر شاہ سے، 12.45 پر فرحان محبوب کا میچ بلال ذاکر سے ، 1.30 پر طیب اسلم کا مقابلہ خواجہ عادل مقبول کے ساتھ،2.15 پر سید عدنان امجد کا مقابلہ عمیر زمان سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :