کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمت میں 1.9 ملین روپے کا اضافہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جون 2018 16:56

کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے گاڑیوں کی قیمت میں 1.9 ملین روپے کا اضافہ کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 جون 2018ء) : معروف کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 1.9 ملین روپے تک کا اضافہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیسے کی قدر میں کمی کے بعد سے ہی ٹویوٹا کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انڈس موٹر کمپنی (IMC) کی گاڑیوں کی قیمت میں یہ تیسرا اضافہ ہے۔ گذشتہ دو مرتبہ بھی پیسے کی قدر میں کمی کی وجہ سے گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔

پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد سے ہی نہ صرف ٹویوٹا بلکہ دیگر کار ساز کمپنیوں نے بھی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ پچھلی مرتبہ انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں میں قیمت میں 3 لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا، جس کا اطلاق 22 مارچ 2018ء سے ہونا تھا۔ تاہم کمپنی نے نئی قیمتوں کے اطلاق کا تاحال اعلان نہیں کیا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیوں میں قیمت میں نئے اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2018ء سے ہو گا۔

(جاری ہے)

قیمتوں میں اس نئے اضافے کے تحت ٹویوٹا کمپنی کے کئی ماڈلز کی قیمتوں میں 1.9 ملین تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ کچھ ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کچھ یوں ہو گا۔
یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دیگر جاپانی کمپنیوں کی طرح ہونڈا کمپنی کی جانب سے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

ایٹلس ہونڈا نے چند ہفتے قبل ہی اپنی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا لہٰذا اب گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث گاڑیوں سمیت دیگر کئی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا آیا ہے تاہم اب پاکستانی کرنسی کی قدر میں مزید کمی کے پیش نظر کارساز کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :