عمران خان نے الیکشن کمیشن کے پیپلز پارٹی اورن لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے فیصلے کا خیر مقدم

شریفوں کی (ن)لیگ کے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی اطلاعات زبان زد عام ہیں،الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی، چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹو یٹ

منگل جون 17:16

عمران خان نے الیکشن کمیشن کے پیپلز پارٹی اورن لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ نون کے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی اطلاعات زبان زد عام ہیں،،الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی۔

منگل کو تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی جانچ پڑتال کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی۔

بہرحال پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی غیرملکی فنڈنگ کا معاملہ پڑتال کیلئے کمیٹی کو بھجوانے کے فیصلے کا بھی خیرمقدم کرتے ہیں۔شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ نون کے منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کی اطلاعات زبان زد عام ہیں۔۔پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں۔