ٹرمپ جونیئر بھی محبت میں والد کے نقش قدم پر چل نکلے

ٹرمپ جونیئرکا(فوکس نیوز چینل )کی خاتون میزبان سے معاشقے کابر ملا اظہار ، تصاویر انسٹا گرام اکائونٹ پر پوسٹ

منگل جون 17:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ٹرمپ جونئیر بھی والد کے نقش قدم پر چل نکلے، ٹرمپ جونیئر نے فوکس نیوز چینل کی خاتون میزبان سے معاشقے کابر ملا اظہار کر ڈالا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے اتوار کے روز "فوکس نیوز" چینل کی خاتون میزبان کِمبرلے گیلفوئل کے ساتھ اپنی محبت کا باقاعدہ طور پر انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 40 سالہ ٹرمپ اور 49 سالہ گیلفوئل نے ایک ہی وقت اپنے انسٹاگرام اکائونٹس پر ریاست مونٹانا میں ہفتہ واری چھٹی کے موقع پر ساتھ کیے گئے شکار کے سفر کی تصاویر پوسٹ کیں۔۔ٹرمپ جونیئر نے شادی کے 13 سال بعد اپنی بیوی وینیسا سے علاحدگی اختیار کر لی جنہوں نے ٹرمپ کے 5 بچوں کو جنم دیا۔ ابھی تک دونوں افراد طلاق کے اقدامات کے سلسلے میں اختتامی مرحلے میں ہیں۔ادھر گیلفوئل دو مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں۔ انہوں نے 2001 میں کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم سے شادی کی اور 2005 میں علاحدگی اختیار کر لی۔ اس کے بعد وہ 2006 میں ڈیکور ڈیزائنر ایرک ویلنسی کی شریک حیات بنیں۔ یہ شادی تین برس رہنے کے بعد 2009 میں ختم ہو گئی