مقدونیا، صدر نے ملکی نام تبدیل کرنے کے قانون پر دستخط سے انکار کر دیا

منگل 26 جون 2018 17:18

سکوپ جی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) مقدونیا کے صدر جیورگے ایوانوف نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے قانون پر دستخط سے انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقدونیا کے صدر جیورگے ایوانوف نے اس معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جس کے تحت ملک کا نام تبدیل کیا جانا ہے۔

(جاری ہے)

ایوانوف کے مطابق یہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔ مقدونیا کی سرکاری نیوز ایجنسی MIA کے مطابق صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر کے پاس اس معاہدے پر دستخط کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ رواں ماہ مقدونیا اور یونان کے وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ یوگوسلاویہ کی اس سابق ریاست کا نام بدل کر ری پبلک آف نارتھ میسیڈونیا کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :