عام انتخابات 2018 کیلئے ضابظہ اخلاق اور انتظامات کے سلسلے میںڈپٹی کمشنر دادو کی زیر صدارت اجلاس

منگل جون 17:18

دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈپٹی کمشنردادو طارق منظورکی زیرصدارت عام انتخابات 2018 کیلئے ضابظہ اخلاق اور انتظامات کے سلسلے میں ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر دفتر میں معنقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران جن میں زرعی ترقیاتی بینک ارشاد علی پنہور ؛ ایکسین واپڈا دادو حبیب الله پنہور‘ سب ڈویزنل سیپکومیھڑقربان علی ببر‘ سب ڈویزنل سیپکودادونورمحمد چانڈیو‘ایکسایزٹیکشن اور نارکوٹیکس عبدالوحیدبھٹی ‘ چیف مانیٹرنگ ڈاکٹرامتیازعلی خشک ‘ ڈپٹی ڈئریکٹر لوکل گورنمنیٹ خلیل الله میمن اورضلعی اطلاعات افسرجان محمد گورڑ نے شرکت کئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کہاہے کہ ضلع دادومیں شفاف الیکشن کرانے کیلئے تمام سرکاری افسران اورملازمین کواپنے فرائض تندھی اورایمانداری سے سرانجام دیں اورقوانین کے مطابق تمام سرکاری ادارے اس بات کے پابند ہیں کہ وہ انتخابات کے انعقادمیں الیکشن کمیشن سے تعاون کریں انہوں نے مزید کہاکہ عام انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن کمیشن کوفوری طورپے رپورٹ دیں گئے تاکہ ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوسکے انہوں نے کہاکہ الیکشن مہم کے دوران سرکاری عمارتوں ودفاترپرسیاسی تنظیموں کے جہنڈے‘ وال چاکنگ وبینرلگانے پرمکمل پابندی ہوگی اس حوالے سے کسی بہی شکایت کی صورت میں عوام ڈسٹرکٹ میں مقرر مانیٹرنگ افسران سے رابطہ کریں ڈپٹی کمشنرنے مانیٹرنگ افسران کوہدایت کی کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد کریں تاکہ ضلع بہرمیں عام انتخابات شفاف ہوسکے کیونکہ یہ ہم سب کومل کراس کام کویقینی بنائیں