محمدعلی جناح یونیورسٹی کراچی میں اگلے سیمسٹر فال۔2018 کے لئے داخلے شروع ہوگئے

منگل 26 جون 2018 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو) میں اگلے سیمسٹر فال۔2018 کے بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگراموں کے لئے داخلے شروع ہوگئے ہیں۔ یونیورسٹی کے ایک ترجمان کے مطابق داخلوں کے خواہشمند طلبہ ۴۱ جولائی تک داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں، اس کے علاوہ طلبہ آئن لائن بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

ماجو کی جانب سے اس مرتبہ بیچلرز ڈگری پروگرامزمیں بی بی اے کے علاوہ بی ایس بائیو سائینسز، اکاونٹنگ اینڈ فنانس،کمپیوٹر سائینس، سافٹ وئیر،الیکٹریکل اور کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ کے مضامین میں داخلے آفر کئے گئے ہیں جبکہ ماسٹرز ڈگری پروگراموں میں ایم بی اے کے علاوہ ایم ایس مینجمنٹ سائینس، اکنامکس اینڈ فنانس،کمپیوٹر سائینس،بائیو انفارمیٹکس،سافٹ وئیر اور الیکٹریکل انجینئرنگ اور ایم سی ایس میں داخلے فراہم کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

ماجو کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کے بی ایس۔فنانس اینڈ اکاونٹنگ کے طلبہ کو گریجویشن کرنے کے بعد ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سر ٹیفائیڈ اکاونٹینٹس(اے سی سی ای) سے سی اے میں داخلے کے وقت ۴۱ میں سے ۸ پیپرز نہ پڑھنے کی رعایت حاصل ہوگی۔علاوہ ازیں ماجو میں میں زیر تعلیم طلبہ کو گزشتہ دنوں ترکی کی دو جامعات کے ایچ یو اور آئی ایس ٹی ای اور ماجو کے درمیان تعلیم اور تحقیق کے شعبوں میں باہمی تعاون کی یا داشت پر دستخط ہونے کے نتیجے میں ترکی میں بھی جاکر تعلیم مکمل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی اور انھیں ماجو میں ادا کی جانے والی فیس کے علاوہ کوئی اضافی چارجز بھی ادا نہیں کرنے ہونگے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماجو کے بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری پروگرامز ہائیر ایجو کیشن کمیشن،(ایچ ای سی) پاکستان انجینئرنگ کونسل،(پی ای سی) نیشنل بزنس ایجو کیشن ایکریڈیشن کونسل، (این بی ای اے سی) ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائڈ اکاونٹنٹس،(اے سی سی ای) اور نیشنل کمپیوٹنگ ایجوکیشن ایکریڈیشن کونسل( این سی ای اے سی) سے تسلیم شدہ ہیں اور ان سے الحاق ہے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ماجو کی فیکلٹی پی ایچ دٰ اور انڈسٹری کا تجربہ کار اساتذہ پر مشتمل ہے،تعلیم و تحقیق کے شعبہ میں ترکی و ملائشیا کی یونیورسٹیوں سے اشتراک کار کے ساتھ ساتھ ماجو میں زیر تعلیم طلبہ کو مالی معاونت اور وظائف کی سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔