Live Updates

پاکستان تحریک انصاف غریب اور متوسط طبقے کی سیاسی جماعت ہے ،ْقاسم خان سوری

پاکستان تحریک انصاف جلد پورے ملک میں انصاف کا راج قائم کرے گی ،ْخطاب

منگل 26 جون 2018 17:19

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265سے امیدوار قاسم خان سوری ، قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 28سے امیدوار مبین خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف غریب اور متوسط طبقے کی سیاسی جماعت ہے پاکستان تحریک انصاف جلد پورے ملک میں انصاف کا راج قائم کرے گی25جولائی کا سورج پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔

یہ بات انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلے میں فقیر محمد روڈ، نواں کلی ، پنجپائی،کلی بڑیچ آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر فرید خان کاکڑ،عنایت خان ،آئی ایس ایف کے ضلعی ترجمان سید سعید ترمزئی نے بھی خطاب کیاا س دوران پشتونخوامیپ کے صلاح الدین کاکڑ اور بی این پی کے ثناء اللہ مینگل نے اپنے ساتھیوں سمیت مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے کچھ نہیں دیا صوبے کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز خوردبرد کرلئے گئے بلوچستان کے عوام آج بھی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف متوسط طبقے کی سیاسی جماعت ہے جو عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کرسامنے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں قوم پرستوں اور مذہب پرستوں کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے مسترد کرکے پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب بنائیں انشاء اللہ پی ٹی آئی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔ انہوں نے صلاح الدین کاکڑ اورثناء اللہ مینگل کو تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ نئے شامل ہونے والے ساتھی پی ٹی آئی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات