ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،بھاری مقدار میں بھارتی گٹکا برآمد

منگل 26 جون 2018 17:19

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) سی آئی اے ٹنڈو محمد خان کے انچارج انسپکٹر سید سجاد حسین شاہ نے ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر سماجی برائیوں کے خلاف مہم کے دوران دو الگ الگ کارروائیاں کیں، سی آئی پولیس نے سجاول چوک پر کارروائی کرتے ہوئے علی نواز سومرو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 645 انڈین سفینہ گھٹکے اور شیخ بھرکیو روڈ سے سلیم شیخ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد سفینہ گھٹکے اور مین پڑی برآمد کر کے دونوں ملزمان کے خلاف منشیات آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے چالان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :