وقار یونس کا ایبٹ آباد کے 9 سالہ باصلاحیت بائولر احسان اللہ سے ملنے اور اسے ٹریننگ دینے کا اعلان

پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، یہ بچہ گیم کے ساتھ بہت سنجیدہ ہے ، میں اس سے ضرور ملوں گا اور اس کے ساتھ اپنے تجربات کو بھی شیئر کروں گا ،وقار یونس

منگل 26 جون 2018 17:22

وقار یونس کا ایبٹ آباد کے 9 سالہ باصلاحیت بائولر احسان اللہ سے ملنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) قومی کر کٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایبٹ آباد کے 9 سالہ باصلاحیت بائولر احسان اللہ سے ملنے اور اسے ٹریننگ دینے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر ایک سپورٹس جر نلسٹ ابراہیم بدیس نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچے کو دیکھا سکتاہے کہ وہ انتہائی ماہرانہ انداز میں گیند کروا رہاہے جبکہ بلے بازی بھی کر رہاہے۔

(جاری ہے)

ٹویٹر صارف کا کہناتھا کہ اس بچے کا نام احسان اللہ ہے اور یہ صرف نو سال کاہے جبکہ اس کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے ، یہ وقار یونس کا بہت بڑا مداح ہے اور ان سے ایک بار ملنا چاہتاہے۔ٹویٹر صارف نے اپنے پیغام کے ساتھ وقار یونس کو مینشن کیا جس پر وقار یونس میدان میں آئے اور ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، یہ بچہ گیم کے ساتھ بہت سنجیدہ ہے ، میں اس سے ضرور ملوں گا اور اس کے ساتھ اپنے تجربات کو بھی شیئر کروں گا ، میں ہمیشہ سے ہی ٹیلنٹ کو سراہنے والا رہا ہوں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ننھے وسیم اکرم نے دھوم مچائی تھی ۔