آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی،پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

منگل 26 جون 2018 17:22

آئی سی سی نے نئی ٹی 20رینکنگ جاری کردی،پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) انٹرنیشنل کر کٹ کونسل ( آئی سی سی )نے ٹی 20کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق پاکستان تاحال پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔پاکستانی ٹیم کے 131پوائنٹس ہیں اور دنیا کی تمام ٹیموں پر سبقت حاصل کی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے بعد 126پوائنٹس کیساتھ آسٹریلیا دوسرے ، 123کیساتھ بھارت تیسرے ، 116پوائنٹس کیساتھ نیوزی لینڈ چوتھے ، 115پوائنٹس کیساتھ انگلینڈ پانچویں 114پوائنٹس کیساتھ ساتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز چھٹے اور ساتویں نمبر پر 91پوائنٹس کیساتھ افغانستان آٹھویں ،85پوائنٹس کیساتھ سری لنکا نویں اور 70پوائنٹس کیساتھ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے ۔بلے بازوں کی رینکنگ میں پاکستانی اسٹار بلء باز بابر اعظم پہلے نمبر پر برجمان ہیں ۔