نیب لاہور نےشہبازشریف کو بھی 5 جولائی کو طلب کرلیا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صاف پانی کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی، نیب کی جانب سے شہبازشریف کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 جون 2018 17:28

نیب لاہور نےشہبازشریف کو بھی 5 جولائی کو طلب کرلیا
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 جون 2018ء) : نیب لاہور نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو بھی 5 جولائی کو طلب کرلیا ہے،شہبازشریف سے صاف پانی کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی جائے گی،نیب کی جانب سےشہبازشریف کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب لاہورنے مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف کو صاف پانی کمپنی کیس میں طلب کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سےشہبازشریف کو سوالنامہ بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ نیب نے نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماء زعیم قادری کو بھی صاف پانی کمپنی کیس میں27 جولائی کو طلب کر لیا ہے۔ دوسری جانب نیب کی جانب سے فواد حسن فواد کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ نیب لاہورنے 3 جولائی کوفواد حسن فواد کو طلب کیا ہے۔واضح رہے نیب لاہور کی ٹیم نے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے مقابلے میں این اے 59سے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر انجینئر قمر الاسلام راجہ کو راولپنڈی سے گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ان پر صاف پانی کمپنی کے سکینڈل میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا الزام ہے نیب نے ان سے کرپشن سکینڈل میں پوچھ گچھ کرے گی۔ انجینئر قمر الاسلام مسلم لیگ (ن) کے سابق دور میں بھی ایم پی اے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے کمپنی کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) وسیم افضل کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ واضع رہے کہ قمر الاسلام اور وسیم اجمل نے مہنگے داموں فلٹریشن پلانٹس لگانے کی منظوری دی ،قمر الاسلام صاف پانی کمپنی میں پروکیورمنٹ کمیٹی کے سربراہ تھے، ذرائع کے مطابق قمرالاسلام صاف پانی کمپنی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز میں شامل تھے ، ذرائع کے مطابق قمرالاسلام پر کرپشن کے کافی الزامات تھے اور گذشتہ دور حکومت میں چوہدری نثار علی خان نے ان کو بطور ایم پی اے فنڈز کے اجراء کی بھی مخالفت کی تھی۔

قمرالاسلام کے خلاف کیس میں پہلے سے بھی انکوائری چل رہی تھی۔ دوسری جانب نیب نے کہا ہے کہ ملزم انجینئر قمر اسلام راجہ پر 84واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کا ٹھیکہ غیر قانونی طورپر مہنگے داموں دینے کا الزام ہے۔ تاہم نیب نے قمر اسلام راجہ کوعدالت میں پیش کیا عدالت نے 14روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب کے حوالے کردیا۔