صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی وفاقی وزیر اُمورمسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات، آزاد کشمیر کی مجموعی صورت حال پر بات چیت

مقبو ضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پر تشدد کاروایوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیروں کو شہید کیا جا رہا ہے ، عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے ،ْمسز روشن خورشید

منگل جون 17:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدربیرسٹر سلطان محمود نے منگل کو اسلا م آباد میں وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان مسز روشن خورشید بروچا سے ملاقات کی ۔ ملاقات میںمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورت حال کے علاوہ آزاد کشمیر کی مجموعی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے پر تشدد کاروایوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پر تشدد کاروایوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور مقبوضہ وادی میں روزانہ کی بنیاد پر نہتے کشمیروں کو شہید کیا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گورنر راج کے نفاز کے بعد بھارتی فوج نے پر تشدد کاروایوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے اور ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے جس کا عالمی برادری کو فوری نوٹس لینا چاہیے، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی مقبوضہ کشمیر سے متعلق حالیہ رپورٹ میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی شدید پامالی کی درست عکاسی کی گئی ہے اور اس رپورٹ نے پوری دنیا میں بھارت کا بدنما چہرہ بے نقاب کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود نے مقبوضہ کشمیر میںبھارتی ظلم و تشدد کے واقعات کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر کشمیری بھارتی پر تشدد کاروایوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور وہ بھارت سے اپنا حق خود ارادیت کا حق چھین کر رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ کشمیری بھارت کے خلاف اپنی پرامن جہدوجہد جاری رکھیں گے، انہوں نے پاکستان کی جانب سے کشمیروں کی مسلسل سیاسی ، اخلاقی و سفارتی حمایت پر کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبے سمیت دیگر سماجی اشوز پر بھی بات چیت کی گئی ، ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کے شعبے میں بے پناہ صلاحیٰت موجود ہے جس کو مختلف اقدامات کے ذریعے آزاد کشمیر کی پاہیدار تعمیر و ترقی اور غربت کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، ملاقات میں بیرسٹر سلطان محمود نے وفاقی وزیر کووزارت اُمورکشمیر و گلگت بلتستان کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی ۔