Live Updates

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں ،ْ عمران خان

تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں ،ْ بیان

منگل 26 جون 2018 17:38

الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی غیر ملکی فنڈنگ کی پڑتال کے فیصلے میں تاخیر کی تاہم معاملہ کمیٹی کو بھجوانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تحریک انصاف بطور ایک سیاسی جماعت اپنی تمام مالی تفصیلات الیکشن کمیشن کے روبرو پیش کررہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ شریفوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے ذریعے منی لانڈرنگ اور پیپلز پارٹی کی جانب سے واشنگٹن میں سفارتخانے سے رقوم کی وصولی کے قصے بھی منظر عام پر ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات