Live Updates

الیکشن کمیشن کا پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم

معاملے کو اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا جو تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی

منگل 26 جون 2018 17:38

الیکشن کمیشن کا پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے پارٹی فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی جس میں تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،ْ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے معاملے کو اسکروٹنی کمیٹی کو بھجوا دیا جو تینوں جماعتوں کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کی تحقیقات کریگی۔ اسکروٹنی کمیٹی میں الیکشن کمیشن کے ڈی جی لاء اور وزارت دفاع کے حکام شریک ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات