Live Updates

گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے ،ْمراسلہ

منگل 26 جون 2018 17:41

گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات میں پولنگ کے وقت میں توسیع کی درخواست کر دی ۔ منگل کو تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے مراسلہ میں پولنگ کے وقت میں توسیع کی درخواست کی گئی ۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ملک میں انتخابات بالکل قریب ہیں اور گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے ،ْدن بارہ بجے سے شام 4 بجے تک گرمی اپنے پورے عروج پر ہوتی ہے ،ْگرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی آسانی کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے۔

مرسلہ میں کہاگیا کہ گرمی کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ۔مراسلہ میں کہاگیا کہ پولنگ کے وقت میں توسیع کرنیسے بہت سے بیمار اور بوڑھے لوگوں کو آسانی ہو جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات