آپریشن کے دوران اب تک میانی صاحب قبرستان میں 271 احاطوں کو مسمار کردیا گیا ‘ڈپٹی کمشنر

منگل جون 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جون2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے چھٹے روز بھی میانی قبرستان میں غیر قانونی احاطوں کو بھاری مشینری کے ساتھ مسمار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران اب تک میانی صاحب قبرستان میں 271 احاطوں کو مسمار کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی صبح سے لیکر شام تک خود موقع پر میانی صاحب قبرستان میں آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ڈی سی لاہور نے بتایا کہ اب تک 60فیصد آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے اور271احاطوں کو قبرستان سے مسمار کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسمار کئے گئے احاطوں کے ملبہ کوآپریشن کے ساتھ ہی اٹھایا جارہا ہے اور سپیشل ٹیمیں ملبہ کو قبرستان سے ہٹا رہی ہیں۔ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ قبرستا ن میں موجود ایک بھی غیر قانونی احاطہ کی مسماری تک بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :