ڈی سی لاہور انوارالحق کا شالیمار ٹائون کے علاقہ کا اچانک دورہ ،انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور سر و یلنس کو چیک کیا

منگل 26 جون 2018 17:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے شالیمار ٹائون کے علاقہ عاطف چوک کا اچانک دورہ کیااور انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور سر و یلنس کو چیک کیا۔اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شہناز اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈی سی لاہور نے اے آر ایس سپرے کے حوالے سے عاطف چوک کے پانچ گھروں میں جا کر دریافت کیا اور انسداد ڈینگی کی جانب سے حفاظتی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں لوگوں سے پوچھا ۔

انہوں نے رہائشیوں سے ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ان کے گھروں کی چیکنگ کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر شہناز کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کی ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس کے ساتھ ساتھ ٹائر شاپس، کباڑ خانوں اور قبر ستانوں کو بھی چیک کریں اور جہاں کہیں ڈینگی لاروا ملتا ہے اس کے اردگرد کے گھروں میں بھی سپرے کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کی حاضری کو چیک کریںاور ٹرک اجلاس کو باقاعدگی سے منعقد کریں اور زون سطح پر مسائل کو ان میںحل کیا جائے۔ انہوں نے عاطف چوک میں گندگی اور کوڑا کرکٹ پر بھی ایل ڈبلیو ایم سی کے حکام سے رابطہ کیا اور ان کو ہدایت کی کہ فوری طور پر صفائی ستھرائی کی جائے۔ علاوہ ازیںڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے انسداد ڈینگی کے وزٹ کے دوران عاطف پارک میں پڑے کوڑا کرکٹ پر سخت نوٹس لیا تھا۔

ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو فوری طور پر کورا کرکٹ اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے اے سی شالیمار علی اکبر بھنڈر کو فوری کوڑا کرکٹ اٹھانے کی بھی ہدایت کی تھی۔ڈی سی لاہور کے نوٹس کے بعد فوری ایل ڈبلیو ایم سی نے عاطف پارک کے علاقہ سے کوڑا کرکٹ اُٹھانا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :