ہائی کورٹ بار کے صدر کا اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات

منگل 26 جون 2018 17:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) پشاورہائی کورٹ بار کے صدر وکیل زمان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں بار کے ایک وفد نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل منظورخلیل ایڈوکیٹ، ہائی کورٹ بار کے جنرل سیکرٹری واجدحسین ایڈوکیٹ اور کابینہ کے دیگراراکین بھی موجود تھے۔ وفد نے گورنر کو وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ گورنر نے اس موقع پر وفد کو مسائل و مشکلات کے حل کیلئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :