الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں معذور افراد کے حق رائے دہی کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام

پوسٹ بیلٹ پیپر کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی مقرر

منگل 26 جون 2018 17:43

الیکشن کمیشن کا عام انتخابات میں معذور افراد کے حق رائے دہی کیلئے پوسٹل ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں معذور افراد کے حق رائے دہی استعمال کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام کر دیا ،پوسٹ بیلٹ پیپر کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی 2018ء مقرر ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معذور افراد باہم معذوری کے حق رائے دہی استعمال کے لئے الیکشن کمیشن نے انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام کیا ہے پوسٹ بیلٹ پیپر کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی 2018ء مقرر ہے۔ وہ تما م افراد جن کو نادرا کی جانب سے معذور افرا د کا شناختی کارڈ جاری کیا ہے آج ہی اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو درخواست ارسال کریں اور پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کریں۔