Live Updates

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے عام انتخابات میں پولنگ وقت میں توسیع کر نے کا مطالبہ

دن بارہ بجے سے شام 4 بجے تک گرمی عروج پر ہوتی ہے، عوام الناس کی آسانی کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے،گرمی کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کو خط

منگل 26 جون 2018 17:43

تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن سے عام انتخابات میں پولنگ وقت میں توسیع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات میں پولنگ کے وقت میں توسیع کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن بارہ بجے سے شام 4 بجے تک گرمی اپنے پورے عروج پر ہوتی ہے،گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی آسانی کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے،گرمی کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصافنے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھا ہے جس میںعام انتخابات میں پولنگ کے وقت میں توسیع کر نے کی کر تے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک میں انتخابات بالکل قریب ہیں اور گرمی کی شدید لہر پائی جاتی ہے،دن بارہ بجے سے شام 4 بجے تک گرمی اپنے پورے عروج پر ہوتی ہے،گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام الناس کی آسانی کے لیے پولنگ کا وقت شام پانچ بجے سے بڑھاکر رات آٹھ بجے تک کیا جائے،گرمی کم ہوگی اور زیادہ سے زیادہ لوگ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے،پولنگ کے وقت میں توسیع کرنے سے بہت سے بیمار اور بوڑھے لوگوں کو آسانی ہو جائے گی۔مراسلہ مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے لکھا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات