اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف سرکاری و نجی اداروں ،یونیورسٹیز،سکول وکالجزاور روڈ پر آگاہی دینے کے علاوہ وائلیٹرز اور لرنرز کیلئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی کلاسز کا انعقاد

رواں سال 783سرگرمیوں کے دوران204929 شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کی گئی

منگل 26 جون 2018 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2018ء) ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشیدنے کہاہے کہ اسلام آبادٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف سرکاری و نجی اداروں ،یونیورسٹیز،سکول وکالجزاور روڈ پر آگاہی دینے کے علاوہ وائلیٹرز اور لرنرز کے لئے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بھی روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے متعلق خصوصی کلاسز کا انعقادکیا گیا،رواں سال 783سرگرمیوں کے دوران204929 شہریوں کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ،ایجوکیشن کلاسز میں سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ کے فوائد،اوور سپیڈنگ اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے کے نقصانات ،ٹریفک سائن بورڈز اوردیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے،ٹریفک پولیس نے ،35584شہریوں کو مختلف مقامات پر مدد بھی فراہم کی ، تمام افسران و اہلکاران کو ریفریشر کورس بھی کروائے جار ہے ہے تا کہ ضابطہ اخلاق کو بہتر اور حادثات میں ہر ممکن کمی لائی جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے لئے وائیلیٹزز اورلرنرزکے لئے خصوصی مہم کا آ غاز کررکھاہے مختلف سرکاری و نجی اداروں ،یونیورسٹیز،سکول و کالجز اورروڈ پر آگاہی دینے کے علاوہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں بھی روڈ سیفٹی اور دیگر ٹریفک قوانین کے بارے میں آگہی دینے کے لئے کلاسز منعقد کی جا رہی ہیں ،رواں سال اسلام آباد ٹریفک پولیس نی 783سرگرمیوںکے دوران204929وائیلیٹرز اور لائسینس کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو روڈسیفٹی اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی فراہم کی،ٹریفک پولیس نے ،35584شہریوں کو مختلف مقامات پر مدد بھی فراہم کی ،تاکہ شہری با حفاطت اپنی منزل تک پہنچ سکیں، اورحادثات میں کمی لائی جا سکے،آئی ٹی پی ایجوکیشن ونگ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں اور تمام تر وسائل کو برئوے کا ر لا کر شہریوں کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی کے متعلق آگاہی فراہم کر رہا ہے جس کی نگرانی ایس پی ٹریفک چوہدری خالد رشید انجام دیتے ہیں ان کلاسزکا بنیادی مقصد شہریوں کو دوران ڈرائیونگ موبا ئل فون سننے کے خطرات ،سیٹ بیلٹ کے استعما ل،ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل چلانے کے خطرات، سڑک استعمال کرنے والے دیگر افراد کے حقوق کاخیا ل رکھنا،اوور ہیڈ بریج کے استعمال ،زیبرا کراسنگ کا استعما ل،تیز رفتاری کے خطرات،روڈ پرپیدل چلنے اوردیگر ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے ،ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید نے کہا تمام افسران و اہلکاران کو ریفریشر کورس بھی کروائے جار ہے ہے تا کہ ضابطہ اخلاق کو بہتر اور حادثات میں ہر ممکن کمی لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :